Bible Verses Online – Genesis NIV Chapter 1 All Verses Verse By Verse Audio Listen Online

Genesis Chapter 1 bible in urdu english language online audio listen Genesis Chapter 1 bible in urdu english language online audio listen

Bible Genesis Chapter 1 In English Version

The Holy Bible Genesis is the holy book which tells the creation of world and how to live in this world. So everyone of us following christinity religion should recite the holy verses daily. It will purify our souls and help us understand our holy duties to perform in this world. Here on this page i will share daily bible verses in both English and Urdu versions to help you understand it in a better and easy way.

📖 Genesis 1 Audio

Status: Ready
Select “Play” to hear Genesis 1.
Loading verses…

Meanwhile Todays Bible Verses are taken from Genesis 1 complete chapter verses by verses. It mainly is the foundation and the opening of the bible holy book. Chapter one mainly covers the details about the creation of the universe by God. And just within a short period of time of only six days. Because of this face chapter one proves God. As the supreme, orderly designer who just order to be and everything on earth exist within second only.

So these six days shows the complete creation process of the world moved from fromless. And empty to a well and highly sturctured and inhabited world. It also shows that God does not labor physically to create the world. God just create the whole universe with only speech and orderly words. It shown the authority and the power of God in the Universe. Genesis chapter 1 completes with the full creation of the world like earth, waters, mountains, trees and each an everything in it.

Bible Genesis Chapter 1 All Verses Of The Day In Urdu

This is the Holy Bible Genesis Chapter 1 all 31 verses urdu version for those who want to recite the holy words daily verse by verse. So it make easy for the people who know only urdu to easily read and understand the holy bible words in urdu language.

پیدائش — باب 1

GENESIS CHAPTER 1 – URDU BIBLE

1 خُدا نے اِبتدا میں زمین اور آسمان کو پَیدا کیا۔

2 اور زمین ویران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتی تھی۔

3 اور خُدا نے کہا کہ روشنی ہو جا اور روشنی ہو گئی۔

4 اور خُدا نے دیکھا کہ روشنی اچھّی ہے اور خُدا نے روشنی کو تاریکی سے جُدا کیا۔

5 اور خُدا نے روشنی کو دِن کہا اور تاریکی کو رات اور شام ہوئی اور صُبح ہوئی سو پہلا دِن ہوا۔

6 پھر خُدا نے کہا کہ پانیوں کے درمیان فضا ہو تاکہ پانی پانی سے جُدا ہو جائے۔

7 سو خُدا نے فضا کو بنایا اور فضا کے نیچے کے پانی کو فضا کے اُوپر کے پانی سے جُدا کیا اور اَیسا ہی ہوا۔

8 اور خُدا نے فضا کو آسمان کہا اور شام ہوئی اور صُبح ہوئی سو دُوسرا دِن ہوا۔

9 پھر خُدا نے کہا کہ آسمان کے نیچے کا پانی ایک جگہ جمع ہو کہ خُشکی نظر آئے اور اَیسا ہی ہوا۔

10 اور خُدا نے خُشکی کو زمین کہا اور جو پانی جمع ہو گیا تھا اُس کو سمُندر اور خُدا نے دیکھا کہ اچھّا ہے۔

11 اور خُدا نے کہا کہ زمین گھاس اور بیج دار بُوٹیوں کو اور پھلدار درختوں کو جو اپنی اپنی جِنس کے مُوافق زمین پر پھلیں اور جن میں اُنہی کا بیج ہو اُگائے اور اَیسا ہی ہوا۔

12 تب زمین نے گھاس اور بُوٹیاں جو اپنی اپنی جِنس کے مُوافق بیج رکھتی تھیں اور پھلدار درخت جن کے بیج اُن کی جِنس کے مُوافق اُن میں تھے اُگائے اور خُدا نے دیکھا کہ اچھّا ہے۔

13 اور شام ہوئی اور صُبح ہوئی سو تِیسرا دِن ہوا۔

14 پھر خُدا نے کہا کہ فلکِ آسمان پر نیّر ہوں تاکہ دِن کو رات سے جُدا کریں اور وہ نشانوں اور زمانوں اور دِنوں اور برسوں کے اِمتیاز کے لِئے ہوں۔

15 اور وہ فلکِ آسمان پر روشنی کے لِئے ہوں تاکہ زمین پر روشنی ڈالیں اور اَیسا ہی ہوا۔

16 سو خُدا نے دو بڑے نیّر بنائے ۔ ایک نیّرِ اعظم کہ دِن پر حُکُومت کرے اور ایک نیّرِ اصغر کہ رات پر حُکُومت کرے اور اُس نے ستارے بھی بنائے۔

17 خُدا نے اُن کو فلکِ آسمان پر رکھا کہ زمین پر روشنی ڈالیں۔

18 اور دِن پر اور رات پر حُکُومت کریں اور روشنی کو تاریکی سے جُدا کریں اور خُدا نے دیکھا کہ اچھّا ہے۔

19 اور شام ہوئی اور صُبح ہوئی سو چَوتھا دِن ہوا۔

20 پھر خُدا نے کہا کہ پانی جانداروں کو کثرت سے پَیدا کرے اور پرندے زمین کے اُوپر فضا میں اُڑیں۔

21 اور خُدا نے بڑے بڑے مگرمچھوں کو اور ہر قسم کے جاندار کو جو پانی میں ہتّے تھے اور جن سے پانی کثرت سے بھر گیا اُن کی جِنس کے مُوافق اور ہر قسم کے پرندوں کو اُن کی جِنس کے مُوافق پَیدا کیا اور خُدا نے دیکھا کہ اچھّا ہے۔

22 اور خُدا نے اُن کو برکت دی اور کہا کہ پھلو اور بڑھو اور سمُندروں کے پانی کو بھر دو اور پرندے زمین پر بڑھ جائیں۔

23 اور شام ہوئی اور صُبح ہوئی سو پانچواں دِن ہوا۔

24 پھر خُدا نے کہا کہ زمین جانداروں کو اُن کی جِنس کے مُوافق یعنی چَوپایوں اور رینگنے والے جانداروں اور بنَیلا جانوروں کو اُن کی جِنس کے مُوافق پَیدا کرے اور اَیسا ہی ہوا۔

25 غرض خُدا نے بنَیلا جانوروں کو اور چَوپایوں کو اُن کی جِنس کے مُوافق اور زمین کے سب رینگنے والے جانداروں کو اُن کی جِنس کے مُوافق بنایا اور خُدا نے دیکھا کہ اچھّا ہے۔

26 پھر خُدا نے کہا کہ ہم اِنسان کو اپنی صُورت پر اپنی شبِیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمُندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چَوپایوں اور تمام زمین اور سب رینگنے والے جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اِختیار رکھیں۔

27 اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کیا ۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کیا۔ نر و ناری اُن کو پَیدا کیا۔

28 اور خُدا نے اُن کو برکت دی اور خُدا نے اُن سے کہا کہ پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمُور و محکُوم کرو اور سمُندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور ہر ایک جاندار پر جو زمین پر چلتا ہے اِختیار رکھو۔

29 اور خُدا نے کہا کہ دیکھو مَیں نے تمام روئے زمین کی ہر ایک بیج دار بُوٹی اور ہر ایک درخت جِس میں اُسی کا بیج دار پھل ہو تُم کو دیا ۔ یہ تُمہارے کھانے کو ہو۔

30 اور زمین کے ہر ایک جانور کے لِئے اور آسمان کے ہر ایک پرندے کے لِئے اور اُن سب کے لِئے جو زمین پر رینگنے والے ہیں اور جن میں زندگی کا دم ہے ہر ایک ہری بُوٹی کھانے کو دی اور اَیسا ہی ہوا۔

31 اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھّا ہے اور شام ہوئی اور صُبح ہوئی سو چھٹا دِن ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *